ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سرینگر میں طالبہ کے ساتھ استاد کی مبینہ زیادتی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے۔ مظاہرین نے تعلیمی اداروں میں عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیلئے مخصوص ہائر سیکنڈری اسکولوں میں خواتین اساتذہ کو ہی تعینات کیا جائے۔ سرینگر کے علاقے یاری پورہ میں لڑکیوں کے ایک ہائر سیکنڈری اسکول میں تعینات ایک استاد نے 11ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ دست درازی کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملے کی تہہ تک جا کر تحقیقات کریں گے۔
.......
/169